شہر قائد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ جہانگیر روڈ نمبر ایک کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ حسنین ولد ساجد کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے کار کے ڈرائیور کی تلاش بھی شروع کر دی جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔