کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد اغوا لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی کا اغوا کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم شعیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم شعیب ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے، ملزم نے 20 سالہ مصباح سے سوشل میڈیا پر دوستی کی، جبکہ ملزم نے گاڑیوں اور بنگلے کی تصویریں بھیج کر خود کو بزنس مین ظاہر کیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی، ملزم مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر دھوکے سے ساتھ لے گیا تھا، جہاں اسے مبینہ ملزم شعیب نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طبی معائنے سے مغویہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں