ملک بھر میں ارتھ آور کل منایا جائے گا، وزیراعظم کی ایک گھنٹہ لائٹیں بند کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ارتھ آور (کل) 28 مارچ کو منایا جائے گا۔

ارتھ آور 2026 کا عنوان ’’زمین کے لئے ایک گھنٹہ دیں‘‘ رکھا گیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھنے کی ہدایت کر دی، عوام سے بجلی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کردی۔

تمام سرکاری و نجی اداروں کو ارتھ آور میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی، ارتھ آور کے ذریعے توانائی بچت اور ماحولیاتی شعور اجاگر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں