جنگ میں اب تک 800 امریکی فوجی اور 1321 اسرائیلی فوجی مارے گئے: ایران
تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہوئے جبکہ 1321 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کئے ہیں، امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ذلت آمیز پسپائی ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نے مزید کہا کہ امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی اس کی ساکھ کو دھچکا ہے اور ہم اپنے مطالبات پورا ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران کے فوجی ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے نہیں نکالا تو امریکی اڈوں کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔
ایرانی فوج ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو بھاگ گئے اور ہوٹلز میں چھپے ہیں، ہم اس ہوٹل کو امریکی سمجھتے ہیں جس میں امریکی فوجی اکٹھے ہوں گے۔
ایرانی فوج ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ امریکی ایف 35 طیارے اب محفوظ نہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی گذرگاہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔