قازقستان کے وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جنگ کے فوری خاتمے پر زور
آستانہ: (دنیا نیوز) قازقستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے خطے میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، قازقستان کے وزیر خارجہ نے کہا ان کا ملک امن اور استحکام کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے موجودہ کشیدہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی کارروائی نے بحیرہ کیسپین میں سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے اس اقدام کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساحلی ممالک کو اس کے خلاف متحد اور مضبوط ردعمل دینا چاہئے۔