ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے اہداف پر حملوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔
خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے۔