اسرائیلی فوج جنگ کے باعث پریشانی کا شکار، جنرل ایال زامیر کی آڈیو لیک

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کی کابینہ اجلاس میں آڈیو لیک ہوگئی۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے این 12 کے مطابق جنرل ایال زامیر نے وزرا کو واضح طور پر بتا دیا کہ طویل فوجی آپریشنز کے نتیجے میں فوج بریکنگ پوائنٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار آپریشن دباؤ کا شکار ہیں، فوجیوں کی فوری بھرتی، لازمی خدمت کی مدت میں اضافہ اور ریزرو سروس جیسی تبدیلیاں نہ کی گئیں تو فوج روز مرہ سکیورٹی مشنز انجام دینے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں