اسرائیل بمباری کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، نائب وزیراعظم لبنان
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے نائب وزیراعظم طارق متری نے کہا ہے کہ اسرائیل بمباری کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
ایک انٹرویو میں نائب وزیراعظم لبنان نے خبردار کیا کہ ملک کے بعض حصے غزہ کی طرح تباہی کا شکار ہو سکتے ہیں، اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس بیان نے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے جس میں جنوبی لبنان کو خان یونس جیسا بنانے کی بات کی گئی۔
طارق متری نے کہا لبنانی حکام بین الاقوامی انسانی قوانین کی مبینہ منظم خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں جن میں امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے، کوئی شک نہیں کہ اسرائیل جنیوا معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔