پنجاب میں جمعہ کے روز سرکاری دفاتر جزوی طو پر کھلے رکھنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی نے پنجاب میں جمعہ کے روز سرکاری دفاتر جزوی طور پر کھولنے کی سفارش منظور کر لی، دفاتر میں صرف ضروری سٹاف کام کرے گا۔

کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کی چھٹی نہ کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔

کمیٹی ممبرز نے کہا کہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہونے سے لوگ زیادہ ٹریول کریں گے، لوگوں کے زیادہ سفر سے ایندھن کا استعمال بھی بڑھ جائے گا۔

جس کے بعد کمیٹی نے جمعہ کے دن جزوی طور پر سرکاری دفاتر کھولنے کی سفارش منظور کر لی ، جمعہ کے روز صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر میں کام کرے گا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں