پی ایس ایل کیلئے تیاری اچھی، کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں: شاہین آفریدی، بابر اعظم

لاہور: (دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ تیاری اچھی ہے کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا پی ایس ایل کے پہلے دس سال بڑے کامیاب رہے، امید ہے اگلے دس سال بھی کامیاب رہیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں، کراؤڈ کے ہونے سے حوصلہ ملتا ہے، راولپنڈیز ٹیم کے کپتان محمد رضوان بولے پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک نہیں بن رہا اس وجہ سے پرفارمنس بہتر نہیں ہو رہی۔

ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کا کہنا ہے پی ایس ایل میں نئی ذمہ داری ملی ہے کوشش ہوگی اچھے طریقے سے نبھاؤں، حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہر گیم پریشر گیم ہوتی ہے، بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں ہماری ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں