پشاور: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پشاور: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بڈھ بیر شیخ محمدی میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار بڑے تصادم میں تبدیل ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد موقع پر موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں