حج پروازوں کا شیڈول جاری، پہلی پرواز 18 اپریل کو اُڑان بھرے گی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
اسلام آباد سے وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کریں، حج پرواز کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازیں چلیں گی، اسلام آباد سے 129 اور کراچی سے 124 ، لاہور سے 104، ملتان سے 39 اور فیصل آباد سے 23 پروازیں چلیں گی جبکہ کوئٹہ سے 18، سیالکوٹ سے 26 اور سکھر سے 5 پروازیں چلیں گی۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔