پی ایس ایل 11: کپتانوں کااچھی کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان ٹرافی جیتنے اور شائقین کے لیے بہترین کرکٹ پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل 11 کی تیاری بہترین رہی ہے اور ٹیم اچھا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سال پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے ہیں اور مستقبل میں بھی لیگ میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2026
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ وہ شائقین کو مس کریں گے، لیکن ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر ٹی وی پر شائقین کے لیے دلچسپ مقابلہ پیش کرے گی۔
اس موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے بھی کہاکہ پی ایس ایل مستقبل میں مزید کامیاب ہوگی اور لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔