پانچواں ٹی 20: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا نے کونر اسٹرہوئیزن کی 33 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، روبن ہرمین 39 اور ویان ملڈر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لیںڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 2، زیک فولکس اور جوش کلارکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی، بیون جیکبس 36، ٹم روبنسن 25 اور کپتان جیمز نیشم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے، ویان ملڈر اور اوٹنیل بارٹمین نے 2،2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔