وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں شہر کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔