جنگ بندی: پاکستان نے امریکا کا 15 نکاتی مسودہ ایران کو پہنچا دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل کی ایران سے جنگ رکوانے کیلئے کوششوں میں تیزی، پاکستان نے ایران کو امریکا کا 15 نکاتی مسودہ پہنچا دیا۔
ایرانی حکام نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات کے لئے مقام کے انتخاب پر بات چیت جاری ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکا اور ایران کے حکام کی اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے، نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیے ثالثی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا، امریکی اخبار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے، تمام جوہری پلانٹس کو ختم کیا جائے۔
میڈیا کے مطابق امریکا کا مطالبہ ہے کہ تہران کو بیلسٹک میزائل پروگرام روکنا ہوگا، ایران خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے مطالبہ کیا کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دے، آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے۔