پنجاب میں سکول کب سے کھلیں گے؟ وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر میں سکول کھلنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں سکول یکم اپریل سے کھول دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے واضح کیا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری ہونے والے بیان میں رانا سکندر حیات نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی تھی۔