جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص قتل، ایک زخمی

جڑانوالہ: (دنیا نیوز) ستیانہ کے نواحی گاؤں 34 گ ب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے کی شناخت 25 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے واقعے میں مقتول کا والد یاسین شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جس کے بعد اب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں