آبنائے ہرمز میں دوہزار جہاز اور بیس ہزار ملاح پھنس چکے: انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن
واشنگٹن: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو ہزار جہاز اور بیس ہزار ملاح پھنس چکے ہیں۔
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق موجودہ صورتحال عالمی شپنگ انڈسٹری کے لئے بڑا چیلنج بن چکی ہے، جتنی دیر یہ جہاز وہاں رہیں گے اتنا ہی عملہ ذہنی دباؤ، تھکن اور ضروری سامان کی کمی کا شکار ہوتا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ انشورنس کمپنیاں نقصانات برداشت کرنے سے انکار کر رہی ہیں اور بیشتر نے یا تو معاہدے منسوخ کر دیئے یا بھاری پریمیم وصول کر رہی ہیں۔