امریکا، اسرائیل کی ایران کیساتھ جنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں: قطری مندوب

جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ جنیوا آفس میں قطر کی نمائندہ ہند بنت عبدالرحمان المفتاح نے کہا ہے ہم نے واضح کر دیا کہ امریکا، اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

اپنے خطاب میں ہند بنت عبدالرحمان المفتاح نے کہا کہ قطر نے کسی بھی قسم کی کشیدگی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے، ہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایسے ملک کو نشانہ بنانا جو تنازع کا حصہ نہیں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

قطری مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قطر نے شروع سے ہی خود کو اس جنگ سے الگ رکھا ہے اور کشیدگی میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے تاہم ایران کی جانب سے قطر اور دیگر پڑوسی ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں