نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے کشمیری عوام کیلئے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
نئی دہلی: (دنیا نیوز) نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ایکس پر جاری پیغام میں سفارتخانے کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کشمیر کے عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
.jpg)
ایرانی سفارتخانے نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایرانی میزائل کے ساتھ پاسداران انقلاب کا پیغام تحریر ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے کشمیری عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں اور آپ کی طرف سے اپنے رہنما کے قاتلوں سے انتقام لیں گے۔