شہر قائد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک ساتھی خاتون گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی ایک ساتھی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا، ہلاک ہونے والے ملزموں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، مرنے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، ملزموں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں