انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان سپر لیگ 11 کا افتتاحی میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ایونٹ کا پہلا ٹاکرا شام 7 بجے، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، تاہم بدقسمتی سے شائقین اس میچ کو گراؤنڈ میں جا کر نہیں دیکھ سکیں۔

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو سٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے، خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلئے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی، پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے جبکہ اب 22 میچز کراچی اور 22 کی میزبانی لاہور کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں