ایران نواز ملیشیاؤں کے بڑھتے حملے: عراق انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار
بغداد: (دنیا نیوز) عراق اس وقت نہایت مشکل صورتحال سے دوچار ہے جہاں حکومت کو ایران نواز ملیشیاؤں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔
یہ ملیشیائیں جن میں سے بعض پاپولر موبلائزیشن فورس کا حصہ ہیں جو 2018ء میں داعش کے خلاف جنگ کے لئے قائم کی گئی تھی، بظاہر حکومتی کنٹرول میں ہیں مگر عملی طور پر خودمختار حیثیت رکھتی ہیں اور تہران کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔
اس صورتحال نے عراقی حکومت کے لئے توازن برقرار رکھنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے، حالیہ دنوں میں پی ایم ایف کے ایک دھڑے نے اعلان کیا کہ وہ خلیجی ممالک اور اردن میں موجود امریکی افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اپنے حملوں میں مزید شدت لائیں گے۔
خاص طور پر اس تناظر میں کہ خطے میں مزید امریکی فوجیوں کی آمد متوقع ہے، امریکا کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، بغداد میں اس وقت امریکی جنگی طیاروں کی پروازیں سنی جا رہی ہیں۔