ایرانی حملوں سے امریکی فوج ورک فرام ہوٹل پر مجبور ہوگئی
نیویارک: (دنیا نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں سے امریکی فوج ورک فرام ہوٹل پر مجبور ہوگئی۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث 13 امریکی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، جس کے باعث یہ امریکی اڈے اب ناقابل رہائش ہیں، کویت میں امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اڈوں پر صرف پائلٹس اور ٹیکنیشن وغیرہ موجود ہیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کر دیے ہیں، امریکی کمانڈر اور فوجی فرار ہوکر پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کے عوام سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی کمین گاہوں سے ایران کو آگاہ کریں۔