امریکی رکن کانگریس کی ایران کیخلاف ممکنہ جنگ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکمران جماعت ریپبلکن کی نمایاں رہنما اور رکن کانگریس نینسی میس نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران سے متعلق سکیورٹی بریفنگ میں شریک ہوئیں، جہاں انہیں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش کئے گئے فوجی مقاصد عوام کو دی جانے والی وجوہات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

نینسی میس کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں زمینی افواج بھیجنے کی کسی بھی تجویز کی حمایت نہیں کریں گی، اگر کسی نئی فنڈنگ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی شامل ہوئی تو وہ اس کی بھی مخالفت کریں گی۔

یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی چھ دنوں میں امریکہ 11.3 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے جبکہ پینٹاگون نے مزید 200 ارب ڈالر کی درخواست کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں