اسرائیل کے جنوبی لبنان میں شدید حملے، 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی وزارت صحت کے ہنگامی آپریشنز سینٹر کے مطابق جنوبی لبنان میں شدید اسرائیلی حملوں میں تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔
بیئرن جبیل کے ضلع کونین میں ہونے والے حملے میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے جبکہ مرجاؤن کے ضلع تولین میں اسرائیلی فضائی حملوں میں سات افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فضائی حملے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں جاری ہیں جن میں ناباتیہ گورنریٹ کے علاقے اور بیئرن جبیل شامل ہیں۔
لبنان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ضلع صیدا کے قصبہ دیر امس کو بھی دو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، رپورٹس کے مطابق اسرائیل جنوبی لبنان میں 30 کلومیٹر تک داخل ہو کر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔