23 مارچ کو بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا نے 23 مارچ کو بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسلامی مزاحمت عراق کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو بغداد میں امریکا کے کیمپ وکٹری فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں