برطانیہ میں پٹرول کی قیمتیں دو پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئیں: برطانوی جریدہ

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی جریدے ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کی قیمتیں اب دو پاؤنڈ فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق چھوٹے پٹرول پمپ مالکان نے قیمتوں میں اضافے پر پمپس بند کر دیئے ہیں، چھوٹے پٹرول پمپس نے قیمتیں بڑھانے کے بجائے اب کاروبار بند کر دیا ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، سپر مارکیٹس نے ایران جنگ کے باعث خوراک کی قلت پر بھی وارننگ دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں