گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کے جرم میں شہری گرفتار، قید کی سزا

کُرونیگالا: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ضلع کُرونیگالا کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

شہری کا مؤقف تھا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کیلئے رکھا گیا تھا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران ملزم کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا، شہری پر پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ نمبر 34 آف 1979ء کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شہری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرول فروخت کیلئے نہیں رکھا گیا تھا، صرف گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال کیلئے رکھا گیا تھا۔

وکیلِ صفائی نے مزید کہا کہ قانون کے تحت درست دستاویزات رکھنے والا رجسٹرڈ گاڑی مالک   پیٹرول صار   کہلاتا ہے اور پیٹرول رکھنے کا مجاز ہے، جبکہ قانون میں قابلِ اجازت مقدار واضح نہیں کی گئی، جس سے اتنی قلیل مقدار پر مقدمہ قائم کرنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں