ایران، اسرائیل میں جوہری تصادم کا خدشہ ہے: دمتری میدیدوف
ماسکو: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین روسی سکیورٹی کونسل دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی بیانات کے باوجود ایران، اسرائیل میں جوہری تصادم کا خدشہ ہے۔
میدویدیف نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں جوہری پھیلاؤ کم نہیں کر رہیں بلکہ بڑھا رہی ہیں، یہ جنگ بلااشتعال اور انتہائی خطرناک ہے۔
ڈپٹی چیئرمین روسی سکیورٹی کونسل نے کہ اکہ امریکا اوراسرائیل کا رویہ انتہائی بےڈھنگا، لاپرواہی پرمبنی ہے۔
دمتری میدیدوف نے کہا کہ امریکی زمینی کارروائی ویتنام جنگ جیسی صورت اختیار کر سکتی ہے، مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔