اقوام متحدہ کی درخواست: ایران آبنائے ہرمز سے امدادی سامان کی نقل و حمل پر رضا مند
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اقوام متحدہ کی درخواست پر آبنائے ہرمز سے انسانی امدادی سامان کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے پر رضامندی دے دی۔
ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ تہران نے اقوام متحدہ کی درخواست پر آبنائے ہرمز کے ذریعے انسانی نوعیت کی امدادی کھیپوں کی آمدورفت کو آسان اور تیز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس کا مقصد جنگ کے دوران اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والی امدادی اور زرعی سامان کی ترسیل کو برقرار رکھنا ہے تاکہ عالمی سطح پر خوراک اور دیگر ضروریات کی قلت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔