جنگ کے سائے میں ایرانی قیادت کے حوصلے بلند، صدر کا تہران کے بڑے سٹور کا اچانک دورہ
تہران: (دنیا نیوز) جنگ کے سائے میں ایرانی قیادت کے حوصلے بلند رہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران کے بڑے سٹور کا اچانک دورہ کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی اشیا کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا، لاجسٹک سپورٹ میں بہتری کے احکامات دیئے، سٹور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جنگ کے دوران قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب فلسطین میں ظلم و جبر کی تاریخ رقم کرنے والے صیہونیوں کی اپنی باری بھی آ گئی، حزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کا ذکر کرتے اسرائیلی میئر زار و قطار رو پڑا تھا۔
اسرائیلی میئر نے حالیہ ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصان کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ چکا ہے، جبکہ دو تہائی شہری اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور کوئی ٹھیک کرنے والا نہیں ہے، شہریوں کو بالکل تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔