ایشین کپ فٹبال کوالیفائنگ راؤنڈ کا اہم میچ، میانمار کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشین کپ فٹبال کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم میچ کیلئے میانمار کی قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان اور میانمار کی فٹبال ٹیموں کے درمیان 31 مارچ کو اہم میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے میانمار کے 14 رکنی سکواڈ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

میچ ایشین کپ کوالیفائرز کے سلسلے کا اہم مرحلہ ہے جس میں دونوں ٹیمیں فتح کی امید لیے میدان میں اتریں گی، پاکستان اور میانمار کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ 31 مارچ کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے، میانمار کی ٹیم بھی بھرپور تیاری کے ساتھ پاکستان پہنچی ہے۔

فٹبال شائقین اس اہم مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں