پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے، میرا خیال ہے کہ بعد میں اوس (ڈیو) آ جائے گی، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان یہ دوسرا سیزن ہے اور میں اس کے ساتھ کافی مطمئن ہوں ، میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے کا عادی ہوں، یہ میرا لگاتار تیسرا سال ہے، اس لیے میں خوش ہوں۔