سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر، خریداری شروع کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرتے ہوئے خریداری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان نے دیگر وزرا کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ یکم اپریل سے گندم خریداری شروع کی جائیگی، باردانہ صرف ان ہاریوں کو دیا جائے گا جو  ہاری کارڈ  پر رجسٹرڈ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم کی تیاریاں مکمل

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہے کہ مڈل مین کا کردار ختم ہو اور حقدار کو اس کا حق مل سکے، رجسٹرڈ ہاری کارڈ کے تحت خریداری سے شفافیت اور معیار برقرار رہے گا۔

مخدوم محبوب الزمان نے مزید کہا کہ سندھ نے گندم مشکل وقت کیلئے رکھی تھی، جو رمضان میں جاری کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں