او جی ڈی سی ایل کا سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) تیل و گیس کے حالیہ بحران میں آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔
آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، او جی ڈی سی ایل نے ایک ہی روز دوسری بار گیس کی دریافت پر پاکستان اور لندن سٹاک ایکسچینج کو خطوط ارسال کر دیئے۔
خط میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق کنوئیں سے حاصل نئے گیس ذخائر کا بہاؤ 3 ہزار 390 فی مربع انچ ہے، کنواں کی کھدائی 24 دسمبر 2025 میں شروع کی گئی، 3,870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی، نئی دریافت سے توانائی بحران میں کمی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ سہتو ون کنوئیں میں او جی ڈی سی ایل اور جی ایچ پی ایل مشترکہ پارٹنر ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ٹاک بلاک میں واقع بلی ٹانگ ون کنویں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنوئیں سے یومیہ 26.5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ذخائر حاصل ہو رہی ہے۔
کنوئیں کی کھدائی کا عمل 10 اگست 25ء کو شروع کیا اور 4 ہزار 4 میٹر گہرا ڈرل کیا۔
کمپنی خط میں بتایا گیا کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 4 ہزار 214 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، ٹال بلاک لمیشوال فارمیشن میں پی پی ایل ، جی ایچ پی ایل اور ایم او ایل سے جے وی ہے۔