پنجاب: نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے ابتدائی حجم کا ڈرافٹ تیار
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے آئندہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا ابتدائی حجم کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔
نئے مالی 27-2026 میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1450 ارب روپے کی تجویز ہے، پی اینڈ ڈی بورڈ نے نئے مالی سال کے ADP کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا۔
کور ترقیاتی پروگرام کے لیے 980 ارب، دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے 320 ارب اور غیر ملکی فنڈنگ 150 ارب روپے کی تجویز ہے۔
اعلیٰ ترجیحی 1824 سکیمیں بھی شامل ہیں، مجموعی لاگت 2347 ارب روپے ہے، ترجیحی منصوبوں کے لئے آئندہ سال کے لئے 580 سے 780 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
وزیر اعلیٰ کے ترجیحی منصوبوں پر 200 ارب روپے تک بلاک ایلوکیشن کی تجویز ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر سرفہرست ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں 303 ارب روپے کے بڑے منصوبے شامل ہیں، لاہور میں ترقیاتی کام، صاف پانی، مثالی گاؤں اور دیگر بڑے منصوبے بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔
مثالی گاؤں کے لیے 30 ارب، سڑکیں بحال پروگرام کے لئے 42 ارب ، صاف پانی کے لئے 25 ارب، کنٹونمنٹ بورڈ کے لئے 7 ارب روپے کی تجاویز ہیں۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 200 سے 250 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، صوبے میں انفراسٹرکچر، پانی اور شہری سہولیات بہتر بنانے پر فوکس ہوگا۔