کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک میں کھودے گئے کنویں سے دریافت ہوا، بلیٹنگ-1 کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔
کنواں کامیابی سے 4,004 میٹر گہرائی تک کھودا گیا، ٹل جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی حصہ دار ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق مقامی وسائل سے پاکستان کی توانائی سلامتی میں اضافہ اور طلب و رسد میں کمی آئے گی۔