ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے کم از کم 16 طیاروں کا نقصان ہوا: خبر ایجنسی
نیویارک: (دنیا نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے کم از کم 16 طیاروں کا نقصان ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک ایف 35 اے طیارہ بھی شامل ہے، ایف 35 اے طیارہ 19 مارچ کو ایرانی زمینی فائرنگ سے متاثر ہوا جس میں پائلٹ زخمی ہوا، طیارے نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق دو مارچ کو کویت میں تین ایف 15 ای طیارے دوستانہ فائر سے تباہ ہوئے، 12 مارچ کو عراق میں کے سی 135 طیارہ گر کر تباہ ہوا، جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ مزید پانچ کے سی 135 طیارے زمین پر ایرانی میزائل حملوں سے متاثر ہوئے۔