امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بمباری، بچوں اور خواتین سمیت 48 شہری شہید

تہران: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل نے تہران، اصفہان، قم اور ارومی سمیت مختلف شہروں میں بمباری کردی، دو سٹیل پلانٹس کو نقصان پہنچا، درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

امریکا اور اسرائیل کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 48 شہری شہید ہوگئے، ایران میں شہدا کی تعداد انیس سو سینتیس ہوگئی، دو سو پچاس طلبہ اور اساتذہ بھی شامل ہیں، سات سو تئیس تعلیمی اور ثقافتی مراکز کو نقصان پہنچا۔

ایران میں اب تک بانوے ہزار چھ سو باسٹھ شہری عمارتوں کو نقصان ہوا، اکہتر ہزار تین سو چھپن مکان بھی شامل ہیں، اسرائیل نے ایران میں میزائل فیکٹری اور بارودی سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، خونداب ہیوی واٹر کمپلیکس اور یزد میں یورینیم افزودگی پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایران نے امریکی کروز میزائل تباہ کردیا، اسرائیلی فوج کو لبنان میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، حزب اللہ نے اکیس اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کردیا، اسرائیل نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں