ایران کے امریکی اڈوں، اسرائیل کے مختلف شہروں میں عسکری تنصیبات پر حملے
تل ابیب: (دنیا نیوز) ایرانی فورسز کے خطے میں امریکی اڈوں اور اسرائیل کے مختلف شہروں میں عسکری تنصیبات پر حملے کئے۔
ایران نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں اسرائیل کے سٹریٹجک مقامات، اشدود میں آئل سٹوریج ٹینک اور ڈپو تباہ کر دیا، چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکسٹھ اسرائیلی زخمی ہوئے، مجموعی تعداد پانچ ہزار چار سو بانوے ہوگئی۔
سعودی عرب کے الخرج بیس میں امریکی ایندھن فراہم کرنے والے جہازوں اور لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا، کویت میں شیوخ اور المبارک الخبیر پورٹ پر ڈرونز اور میزائل حملے سے نقصان ہوا۔