فوجی مقاصد حاصل کر لئے، ایران سے جلد نکل جائیں گے: جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم نے فوجی مقاصد حاصل کر لئے، ایران سے جلد نکل جائیں گے، گیس کی قیمتیں دوبارہ کم ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کرچکا ہے، صدر ٹرمپ کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکومت کو طویل عرصے تک غیرمؤثر بنانا جنگ کا مقصد ہے، اس تنازع سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ یہ عارضی ردعمل ہے، گیس کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی، ہم ایران سے جلد نکل جائیں گے، گیس کی قیمتیں دوبارہ کم ہوجائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں