ایرانی پاسداران انقلاب کا 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کرنے، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے آج حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک زخمی کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنوبی فارس میں ایک امریکی ایف 16 طیارہ مار گرایا، طیارہ سعودی ایئر بیس پہنچنے سے پہلے کریش ہوگیا، مقبوضہ فلسطین اور خطے میں امریکی و اسرائیلی صنعتوں پر شدید حملے کئے ہیں، آئندہ ایرانی صنعتوں پر حملہ ہوا تو نتیجہ سوچ سے برا ہوگا۔

حیفہ میں سٹریٹجک الیکٹرونک وار فیئر سینٹر کو نشانہ بنایا ہے، بن گورین ایئر بیس پر ایندھن کے ذخیروں پر بھی حملہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں