یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے

دوحہ: (دنیا نیوز) یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

یوکرین اور قطر کے درمیان تکنیکی شعبوں میں تعاون، دفاعی سرمایہ کاری شامل ہیں، میزائلوں اور ڈرونز کیخلاف جنگی تجربات کا تبادلہ بھی معاہدے کا حصہ ہے، قطر اور یوکرین کے درمیان تکنیکی منصوبوں اور سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا۔

یوکرینی صدر کی قطر آمد ہوئی، اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتیں کیں، زیلنسکی نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا، یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی، باہمی تعلقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور جاری عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا، اہم عالمی امور پر ہم آہنگی بڑھانے کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زید بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں