پینٹاگون کی ایران کیخلاف زمینی کارروائی کی تیاری، ٹرمپ نے حتمی منظوری نہیں دی: امریکی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ایران کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبے مکمل جنگ کے بجائے محدود نوعیت کے آپریشنز پر مشتمل ہو سکتے ہیں جن میں خصوصی دستوں اور پیدل فوج کی کارروائیاں شامل ہوں گی جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی تنصیبات اور اہم آئل حب خارگ جزیرہ ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔

اس مقصد کے لئے امریکی میرین دستے بھی خطے میں تعینات کیے جا چکے ہیں تاہم امریکی حکومت کے اندر اس حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں، بعض حکام کا کہنا ہے کہ زمینی کارروائی کے بغیر بھی مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایسی کسی بھی مہم سے جنگ مزید طول پکڑ سکتی ہے اور اس کے نتائج پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں