ایران نے این پی ٹی سے الگ ہونے کی تیاری شروع کردی
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے این پی ٹی سے الگ ہونے کی تیاری شروع کردی۔
ایرانی قانون ساز مالک شریعتی نے کہا ہے کہ ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے جس میں ملک کے جوہری پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے، بل میں تین اہم اقدامات شامل ہیں۔
این پی ٹی سے دستبرداری، جوہری معاہدے کے تحت ایران کی ذمہ داریوں کو منظم کرنے والے قانون کو منسوخ کرنا، عالمی سطح پر ہم خیال ممالک کے ساتھ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے نئے معاہدے کی حمایت کرنا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہورہا، یہ بھی واضح نہیں کہ پارلیمانی سیشن کب دوبارہ شروع ہوگا۔