شہر قائد میں ایک گھنٹے میں 5 پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 11 زخمیوں سمیت 11 گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران پانچ مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، گیارہ زخمیوں سمیت 13 ملزم گرفتار کر لئے گئے، مقابلے عزیز آباد، سرجانی ٹاؤن، مومن آباد، کلفٹن، بوٹ بیسن اور لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے، گرفتار ملزموں میں سیف اللہ، بلال، ولی اللہ، طحٰہ، نائک، قاسم، زوار اور سعید، سلمان، عمر، عباس، رحمت، سلمان شامل ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔