ایران کیخلاف جنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری ختم کی جائے: رہنما امریکی ڈیموکریٹک

منی سوٹا: (دنیا نیوز) امریکی ڈیموکریٹک رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایران جنگ فوری ختم کی جائے۔

امریکی ڈیموکریٹک رہنماؤں نے ایران کیخلاف بلاجواز جنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا، سینیٹر برنی سینڈرز نے منی سوٹا میں نوکنگز ریلی سے خطاب میں کہا صدرٹرمپ پوری دنیا کو بحران سے دوچار کر رہے ہیں، ایک شخص نے ملک کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے طاقت کا اتنا غلط استعمال نہیں کیا، عراق جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا گیا، آج ایران کے خلاف جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، بادشاہت نہیں چاہئے، امریکا میں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں۔

امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کی رہنما الحان عمر نے کہا ایران میں سکول پر بمباری کرکے طالبات کو قتل کیا گیا،ٹرمپ کو اب سمجھ آگئی ہے شفاف طریقے سے الیکشن نہیں جیتے گا، صدر ٹرمپ الیکشن میں خود کو جنگوں کے خلاف ظاہر کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں