موصل میں امریکی اور اسرائیلی حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
موصل: (دنیا نیوز) عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ موصل میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ حملہ ایک پولیس مرکز کو نشانہ بنا کر کیا گیا، اس سے قبل خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ موصل میں ہونے والی فضائی کارروائی ایک ایسے مقام پر کی گئی جو پولیس تنصیب کے قریب واقع تھا۔
رپورٹ کے مطابق جہاں پر حملہ کیا گیا اس کا تعلق پاپولر موبلائزیشن فورسز سے تھا جو عراقی فوج کے ماتحت ایک نیم فوجی تنظیم ہے اور اس میں بعض ایران نواز گروہ بھی شامل ہیں۔